ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی موت ، ناگپور ایرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا
ناگپور: مہا راشٹرا کے ناگپور ائیر پورٹ پر ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ناگپور سے پونے جا رہی انڈیگو کی پرواز سے عین قبل اسی طیارہ کا ایک پائلٹ بیہوش ہو کر بورڈنگ گیٹ پر گر گیا۔ ہاسپٹل لے جانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انڈیگو کے ترجمان نے اس سلسلے میں بتایا کہ ناگپور میں ہمارے ایک پائلٹ کا انتقال ہو گیا جس پر ہمیں افسوس ہے۔ ناگپور ہوائی اڈے پر ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انھیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں بدقسمتی سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اس ہفتہ پائلٹوں کی اچانک موت کا یہ تیسرا معاملہ ہے۔ ان میں سے دو پائلٹ ہندوستانی ہیں۔ قطر ایئرویز کا ایک تجربہ کار پائلٹ چہارشنبہ کو ایک مسافر کی حیثیت سے دہلی سے دوحہ جا رہا تھا جب راستے میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ طبیعت کچھ زیادہ ہی خراب ہو گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پھر فلائٹ کیو آر 579 کو بیچ راستے سے دبئی کی سمت موڑ دیا کیا گیا تھا۔ یہ پائلٹ پہلے الائنس ایئر اور اسپائس جیٹ کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔اس واقعہ کے بعد مسافروں میں بھی خوف دیکھا گیا۔