حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پرچہ افشاء کیس معاملہ میں حیدرآباد پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگرکرنول سے تعلق رکھنے والے اے سائی بابو، ایم شیوا کمار، محبوب نگر کے آر مہیش اور کھمم کے پی ورون کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کرتے ہوئے انہیں شہر منتقل کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمین نے پرچہ افشاء کیس کے ملزم مرلیدھر ریڈی اور منوج سے اسسٹنٹ انجینئر امتحانات کے پرچے خریدے تھے اور بعد ازاں ان پرچہ سوالات کو نوین اور راج شیکھر کو فروخت کردیا گیا تھا۔ب