پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان کی واراناسی میں مودی سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/14 مئی، ( سیاست نیوز) تلگودیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے جنا سینا سربراہ پون کلیان کے ہمراہ واراناسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کی تقریب میں شرکت کی۔آندھرا پردیش میں چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے محاذ تشکیل دیا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین کے علاوہ حلیف پارٹیوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ قبل ازیں واراناسی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کو 400 نشستیں حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوں گے کیونکہ انہوں نے گذشتہ دس برسوں میں بہتر کام کیا ہے ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ مودی کے ساتھ وابستگی پر انہیں خوشی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش میں این ڈی اے اتحاد کو کامیابی ملے گی۔1