حیدرآباد ۔7۔ جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی ہائی کمان نے اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں انتخابات کی نگرانی کیلئے قائدین کا تقرر کیا ہے ۔ تلنگانہ میں الیکشن انچارج کے طور پر سابق مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کو مقرر کیا گیا۔ سنیل بنسل کو معاون انچارج کی ذمہ داری دی گئی ۔ چھتیس گڑھ الیکشن انچارج او پی ماتھر جبکہ راجستھان کیلئے پراہلاد جوشی اور مدھیہ پردیش کیلئے بھوپیندر یادو انچارج ہونگے ۔ پارٹی قومی صدر جے پی نڈا نے یہ تقررات عمل میں لائے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے دو دن قبل تلنگانہ صدر بنڈی سنجے کو تبدیل کرکے مرکزی وزیر کشن ریڈی کو نیا صدر مقرر کیا ۔ کہا گیا کہ کشن ریڈی مرکزی کابینہ سے مستعفی ہوجائیں گے اور بنڈی سنجے کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ر