پرینکاپر نارائن جھاکے بیان کی خواتین کمیشن نے مذمت کی

   

نئی دہلی25جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) قومی خواتین کمیشن نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا پر بہار حکومت میں وزیر اور بی جے پی کے لیڈر ونود نارائن جھا کے بیان کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے ۔کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے جمعہ کو یہاں کہا کہ مسز وڈرا پر مسٹر جھا کا تبصرہ قابل اعتراض ہے اور قومی خواتین کمیشن اسکی سخت مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عہدوں پر فائز افراد کے خواتین کے سلسلہ میں ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہیں۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے مسز وڈرا کو پارٹی جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے اور انہیں مشرقی اترپردیش کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر جھا نے متنازع بیان دیا کہ کانگریس کو یہ سمجھنا چاہیے کہ خوبصورت چہرے پر ووٹ نہیں ملتے ہیں۔