پرینکا کی گرفتاری تشویشناک، اقتدار کا من مانی استعمال: راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ پرینکا گاندھی کو ’’غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا‘‘ جبکہ وہ سون بھدرا جھڑپ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے جارہی تھیں، اور اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر تنقید میں کہا کہ ’’اقتدار کا من مانی استعمال‘‘ اس کی بڑھتے احساس عدم تحفظ کو آشکار کرتا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج اترپردیش ایسٹ پرینکا کو آج ضلع سون بھدرا کی طرف جانے سے روک دیا گیا، جہاں وہ جھڑپ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے جانا چاہتی ہیں، جس میں 10 جانیں تلف ہوئیں۔ پرینکا نے انھیں روکنے پر دھرنا دیا جس کے بعد حکام نے ان کو تحویل میں لے کر گیسٹ ہاؤس کو منتقل کردیا۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ پرینکا گاندھی کو پولیس تحویل میں لیا گیا ہے۔ راہول نے ٹوئٹ میں کہا: ’’پرینکا کی سون بھدرا، یو پی میں غیرقانونی گرفتاری تشویشناک ہے۔ 10 آدی واسی کسانوں کو خود اُن کی اراضی چھوڑ دینے پر سفاکانہ انداز میں گولی مار دی گئی‘‘۔
متاثرہ خاندانوں سے ملاقات سے پرینکا کو روکنا اقتدار کا من مانی استعمال ہے جس سے یو پی میں بی جے پی حکومت کا بڑھتا احساس عدم تحفظ ظاہر ہورہا ہے۔‘‘