پرینکا گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کردیا

,

   

نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے انہیں الاٹ سرکاری رہائش خالی کرکے جمعرات کو بنگلہ کی چابی محکمہ کے افسران کے حوالے کردی۔مرکزی حکومت کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور سی پی ڈبلیو ڈی حکام نے واڈرا سے بنگلے کی چابی لینے کے بعد بتایا کہ انہوں نے 31جولائی تک بنگلے کے بجلی،پانی اور دیگر سبھی بلوں کی ادائیگی کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بنگلہ اچھی حالت میں ہے اور کسی قسم کا بقایا ان پر نہیں ہے ۔پرینکا نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ 31 جولائی تک بنگلہ خالی کردیں گی۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ایس پی جی سیکوریٹی ہٹانے کے بعد پرینکا واڈرا کو یہ بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس دی تھی۔یہ بنگلہ اب بی جے پی رکن پارلیمنٹ انل بلونی کو الاٹ کیا گیا ہے ۔