ہماچل پردیش یہاں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہماچل پردیش کے لوگوں کی بہتری کے لیے بدعنوان بی جے پی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے پانچ برسوں میں حکومت بدلنے کی جو روایت برقرار رکھی ہے وہ واقعی بہت اچھی ہے۔ اس سے پارٹی اور اس کے لیڈروں کا دماغ درست رہتا ہے۔