پرینکا گاندھی کی صدر بھیم آرمی سے ملاقات

,

   

میرٹھ (یوپی) ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنرل سکریٹری کانگریس پرینکا گاندھی وڈرا نے آج صدر بھیم آرمی چندرشیکھر آزاد سے دواخانہ میں ملاقات کی جہاں ایک دن قبل دلت قائد کو شریک کیا گیا ہے۔ چندرشیکھر آزاد کو پولیس نے منگل کے دن حراست میں لیا تھا۔ ان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ انہیں جلوس کی قیادت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس نے پرینکا گاندھی کو مشرقی یوپی کے پارٹی امور کا انچارج مقرر کیا ہے۔