نئی دہلی ، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے لوک سبھا چناؤ کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز اور مختلف ریاستوں کے انچارجس کے ساتھ یہاں میٹنگ میں غوروخوض کیا، جس میں اُن کی بہن پرینکا گاندھی وڈرا شریک ہوئیں۔ پرینکا اس اجلاس میں مرکز توجہ رہیں۔ ذرائع نے کہا کہ میٹنگ کے دوران لوک سبھا چناؤ کیلئے پارٹی کی مجموعی حکمت عملی اور بوتھ سطح کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پرینکا کو جیوتیر ادتیہ سندھا (جنرل سکریٹری انچارج یو پی ویسٹ) کے بازو والی نشست پر دیکھا گیا۔ راہول نے ریاستی سربراہوں و دیگر کی بھی میٹنگ ہفتہ کو طلب کی ہے۔