پرینکا گاندھی کے سیاست میں شمولیت کے بعد پہلی بار لکھنؤ آمد پر زبردست ریلی کا انعقاد ، راہل گاندھی بھی شریک رہیں گے ۔

,

   

لکھنؤَ : مشرقی اترپردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی آج لکھنؤ میں سیاست میں شمولیت کے بعدپہلی مرتبہ لکھنؤ آمد پر ایک زبردست روڈ شوکا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔اس موقع پر کانگریس قومی صدر راہل گاندھی بھی موجود ہوں گے ۔ راہل گاندھی ٹوئیٹر پر اس کے تعلق سے کہا کہ اس روڈ شو میں ان کے ساتھ اور مغربی اترپردیش کے جنرل سکریٹری جیوتری ادتیہ اس موقع پر ان کے ساتھ ہوں گے ۔او رپرینکا گاندھی بھی اس روڈ کا حصہ بنے رہے گی ۔

یہ رو ڈ شو لکھنؤ ایئر پورٹ سے پارٹی کے ہیڈکوارٹر تک منعقد کیا جائے گا ۔ میں تم سب سے ملنے کے لئے بہت پرجوش ہوں ۔ ‘‘ اترپردیش کانگریس کمیٹی ( یو پی سی سی ) کے دفتر واقع اوینیو مال میں پرینکا گاندھی کی آمد پر سجا نے پر مصروف ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس کے بعد راہل گاندھی دہلی واپس روانہ ہوجائیں گے ۔ جبکہ پرینکا گاندھی تین دن یہیں رہ کر پارٹی کا جائزہ لیں گی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی پارٹی کے تمام لیڈرس اور کارکنوں سے خصوصی خطاب کریں گی ۔