٭ سابق مرکزی وزیر اور ایڈیٹر ایم جے اکبر کے ہاتھوں جرنلسٹ پریہ رمانی کی مبینہ جنسی ہراسانی کے بارے میں عدالت میں حلفیہ بیان دیتے ہوئے اُن کی سہیلی نے کہا کہ پریہ نے جاب انٹرویو کے سلسلے میں ایک ہوٹل روم میں اکبر سے ملاقات کے بعد اسے فون کیا تھا۔ ’’تب وہ (پریہ رمانی) افسردہ اور گھبراہٹ کی شکار معلوم ہوئی۔ اُس نے بے چینی کا احساس ظاہر کیا کیونکہ انھوں (اکبر) نے اسے شراب کا جام پیش کیا تھا اور خود وہ بھی مئے نوشی کررہے تھے۔‘‘