نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ جب تک محروم اور مظلوم طبقے کی شمولیت کو یقینی نہیں بنایا جاتا انصاف کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جب تک محروم طبقات کی حقیقی حصہ داری اور شراکت کو یقینی نہیں بنایا جاتا ہے ، انصاف ادھورا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ عورت ، دلت، مہادلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، ای ڈبلیو ایس یا اقلیتی طبقے ، یا ان طبقات کی قیادت کر تے ہیں تو ہمارے ’سمودھان لیڈرشپ پروگرام‘میں شامل ہوں تاکہ ذات پات کی مردم شماری کے ذریعہ اپنے حقوق، سماجی انصاف کے تحفظ کے لیے لڑائی کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ کانگریس لیڈر نے سبھی سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ وقت متحد ہونے اور اپنی آواز کو مضبوطی سے بلند کرنے کا ہے ۔ مہم میں شامل ہونے کے لیے مس کال کریں۔