پشاور کے دینی مدرسہ میں دھماکہ ، 9طلبہ ہلاک، 112 زخمی

,

   

پشاور : شمال مغربی پاکستان میں ایک دینی مدرسہ میں دھماکہ ہوا جس میں کم ازکم 9 طلبہ ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے۔ حفظ قرآن کے لئے مدرسہ میں زائداز 60 طلبہ زیرتعلیم تھے۔ سینئر پولیس عہدیدار وقار اعظم نے کہاکہ ایک شخص نے مدرسہ کے بڑے ہال میں بیاگ کھول کر چلا گیا۔ جس کے تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوا۔ جامعہ زبیریہ مدرسہ کے طلبہ اِس دھماکہ کے بال بیرنگس سے ہلاک ہوئے اور شدید زخمی ہوئے۔ تمام مہلوکین کی عمریں 20 اور 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ایک مدرسہ صفی اللہ خان نے کہاکہ اِس مدرسہ میں زائداز ایک ہزار طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ انھیں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی عمریں 18 اور اُس سے زائد کی ہیں۔ یہ دھماکہ اُس شعبہ میں ہوا جہاں 18 سال کی عمر کے طلبہ زیرتعلیم تھے۔ چیف منسٹر خیبر پختونخواہ کے معاون نے کہاکہ اِس دھماکہ کے بعد پشاور ۔ کوٹہ میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف دواخانوں میں زخمیوں کو شریک کیا گیا۔ دواخانوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص صبح 8 بجے مدرسہ میں داخل ہوا جہاں طلبہ موجود تھے۔ بارودی مواد سے بھرا بیاگ رکھ کر وہ چلا گیا۔ یہ دھماکہ آئی ای ڈی سے کیا گیا۔ یہ دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی بتائی جاتی ہے۔