نئی دہلی ۔ فلم پشپا2 ، اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ہے۔ فلم کی ریلیز میں صرف2 دن رہ گئے ہیں اور جیسے جیسے تاریخ قریب آرہی ہے فلم سے ریکارڈز بنتے جارہے ہیں۔ ہندوستان بھر میں اس کے جوش کا اندازہ ہرکوئی لگا سکتا ہے، لیکن بیرون ممالک میں بھی اللو ارجن کی فلم پشپا2 کی گونج ایک الگ ہی سطح پر ہے۔ پشپا 2 کی ایڈوانس بکنگ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی شروع ہوگئی ہے۔اللو ارجن کی پشپا2 کل شمالی امریکہ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا، جب کہ آج اس فلم نے اوشیانا میں بھی اپنا جھنڈاگاڑ دیا ہے۔ اوشیانا 14 ممالک پر مشتمل ہے جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ اس نے باکس آفس پر 7 لاکھ آسٹریلوی ڈالر یعنی 3کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ جمع کیے ہیں۔ اتنی کمائی کے ساتھ ‘پشپا 2’ اوشیانا میں ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔