ممبئی : تیلگو سوپر اسٹار الو ارجن کی گرفتاری، جو ایک خاتون کی موت کے سلسلے میں ہوئی، نے کافی ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اگرچہ اداکار کو جیل سے رہائی مل چکی ہے اور وہ اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2: دی رول کی تشہیر اور کامیابی کی تقاریپ میں مصروف ہیں، لیکن انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ گرفتاری پی آر (تشہیر) کا ایک حربہ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، الو ارجن کی گرفتاری کے بعد پشپا 2: دی رول کی آمدنی میں عالمی سطح پر 70 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا اسی لیے تو یہ سب ڈرامہ ہوا تھا، اندازہ 100 فیصد سیلز بڑھانے کا تھا۔ ایک اور نے لکھاکہیں یہ گرفتاری والا سین اسکرپٹڈ تو نہیں؟’’ تیسرے صارف نے کہا،‘‘یہ گرفتاری ہائپ اورکلیکشنز کے لیے ایک حکمت عملی تھی۔ ایک اور صارف نے لکھا جب وہ گرفتاری کے دوران مسکرا رہا تھا، تب ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ پی آر اسٹنٹ ہے۔ ایک صارف نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، باھو( اللوارجن ) جیل جا کے سنجے دت بن گیا۔ دوسری جانب، پشپا 2: دی رول جو 5 دسمبرکو ریلیز ہوئی، باکس آفس پر مداحوں کی محبت اور اس کی پچھلی فلمپشپا: دی رائز (دسمبر 2021) کی کامیاب روایت کے سہارے دوڑ رہی ہے۔ یہ فلم وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں پشپا: دی رائز ختم ہوئی تھی، اور الو ارجن نے ایک بار پھر اپنے مرکزی کردارکو بخوبی نبھایا ہے۔ فلم پشپا2: دی رول نے باکس آفس پر طوفان برپا کر رکھا ہے، یہ فلم کچھ غلط وجوہات کی بنا پر بھی خبروں میں ہے۔ 4 دسمبرکو فلم کے پریمئر کے موقع پر الو ارجن نے حیدرآباد کے سندھیا تھیٹرکا دورہ کیا تاکہ مداحوں کے ساتھ فلم دیکھ سکیں۔ وہاں ہجوم کے بے قابو ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں ریوتھی نامی مداح کی موت ہوئی اور ان کا کمسن بیٹا دم گھٹنے سے متاثرہوکر شریک دواخانہ ہے۔ ریوتھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کا بیٹا نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے ان کے اہل خانہ کی شکایت پر تھیٹر کے مالک اور دو ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔