پلازمہ تھراپی کے لیے پلازمہ عطیہ کے بہانے دھوکہ دینے والا گرفتار

   

حیدرآباد: ٹاسک فورس پولیس نے پلازما تھراپی کیلئے پلازما عطیہ کرنے کے بہانے دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سندیپ ریڈی متوطن سریکاکلم آندھراپردیش عادی دھوکہ باز ہے اور سابق میں اسے چار مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے کووڈ۔19 کی سنگین صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لئے پلازما ڈونر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وہ عوام کو ٹھک رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جو بھی کورونا وائرس مریض جسے پلازما تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے ، اس سے سندیپ ریڈی رابطہ قائم کرتے ہوئے شہر پہنچنے کیلئے اخراجات کیلئے رقومات وصول کیا کرتا تھا ۔ اتنا ہی نہیں اس نے بعض اینٹی وائرل ادویات فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔