پلانی سوامی اور اسٹالن کی جانب سے فضائی حملوں کی ستائش

   

چینائی۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ ٹاملناڈو پلانی سوامی ، ڈی ایم کے صدر اسٹالن اور دوسرے فلمی ستاروں نے انڈین ایرفورس کی پاکستانی علاقوں میں گھس کر بمباری کرنے کی ستائش کی ہے۔ مشہور فلم اسٹار رجنی کانت اور کمل ہاسن نے بھی پاکستانی علاقہ میں جیش محمد کے سب سے بڑے دہشت گرد کیمپ کو تباہ کردینے پر ہندوستانی فوج کی تعریف کی ہے۔ اس حملے میں کئی دہشت گرد جو ہندوستان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے، حفاظت خود اختیاری پالیسی کے تحت ہلاک کردیئے گئے۔ پلانی سوامی نے اس اقدام پر مودی کی بھرپور تعریف کی ہے اور کہا کہ دہشت گردی کے باعث تمام دنیا کو خطرہ لاحق ہے اور ٹامل عوام کی جانب سے مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اے ایم ایم کے لیڈر اور آر کے نگر ایم ایل اے، ٹی ٹی وی دیناکرن نے انڈین ایرفورس کی کامیاب حملوں کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔