پلوامہ حملہ : محمد سمیع نے سی آر پی ایف کو دئے پانچ لاکھ روپے ، کہا : ان کی سیکورٹی کی وجہ سے ہی ہم کھیلتے ہیں

,

   

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں سی آر پی ایف جوانوں کے شہید ہونے سے ملک بھر میں زبردست غم و غصہ ہے ۔ جبکہ کھیل کی دنیا کی سبھی بڑی ہستیوں نے نہ صرف حملہ کی شدید مذمت کی ہے بلکہ شہید جوانوں کے کنبہ کی مدد کیلئے بھی ہاتھ آگے بڑھایا ہے ۔ بی سی سی آئی کے کارگزار صدر سی کے کھنہ نے سی او اے کو شہیدوں کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ دینے کیلئے خط لکھا ہے تو ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے شہیدوں کے بچوں کو اپنے سہواگ انٹرنیشنل اسکول میں مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس کے علاوہ بھی کئی کرکٹرس نے اپنے اپنے طریقہ سے مدد کیلئے ہاتھ بڑھائے ہیں ۔ اس فہرست میں نیا نام ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کا جڑگیا ہے ۔ محمد سمیع نے پلوامہ حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کیلئے پانچ لاکھ روپے کی مدد کی ہے ۔

اس دوران محمد سمیع نے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں ، تو وہ اس کے تحفظ کیلئے سرحدوں پر کھڑے رہتے ہیں ، ہم اپنے جوانوں کے کنبہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم ہمیشہ ان کیلئے رہیں گے ۔