پلوامہ حملہ مودی اور عمران خان کے درمیان میچ فکسنگ : کانگریس لیڈر

   

بنگلورو ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے آج ایک بڑا تنازعہ چھیڑتے ہوئے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے درمیان پلوامہ دہشت گرد حملے کے بارے میں میچ فکسنگ ہوئی ہے۔ رکن راجیہ سبھا پرساد یہاں اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ کرناٹک بی جے پی نے پرساد کے الزام پر شدید ردعمل میں اسے غیرذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں ایسے بیانات دینے پر شرم آنی چاہئے۔