سرینگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ قصبہ پلوامہ میں مارے گئے تین جنگجوئوں میں پاکستانی لشکر طیبہ کمانڈر اعجاز عرف ابو ہریرہ بھی شامل ہے جبکہ ‘اعجاز کے ساتھ مارے گئے دو دیگر جنگجو مقامی بتائے گئے ہیں۔