پنت اور اروشی کے ڈنر موضوع بحث بن گیا

   

نئی دہلی ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنی فلموں سے زیادہ دوستیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کسی بالی ووڈ اداکار کے بجائے ان کا نام اکثرکرکٹرس سے جڑتا نظرآیا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے وہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ رشتوں کی خبروں میں رہیں۔ وہیں اب ایک نئے کرکٹر سے اروشی کا نام جوڑا جارہا ہے۔ یہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ ریشبھ پنت بتائے جارہے ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہیکہ اروشی دیر رات ریشبھ پنت کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر ریشبھ پنت کے ساتھ اروشی کا نام جڑنا شائقین کیلئے کسی حیران کن خبر سے کم نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے ان دونوں کو ساتھ میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ اسپاٹ بوائے میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین ریشبھ پنت کے ساتھ 10 دسمبر کو اروشی دیر رات تقریبا 11 بجے ڈنر پر دیکھی گئیں۔ یہ دونوں جوہو کے ایسٹیلا میں ڈنر کرتے ہوئے پائے گئے۔ خاص بات یہ بھی ہیکہ یہ ڈنر ٹی۔20 میچ سے ایک رات پہلے ہوئی ہے۔ واضح رہے مہندر سنگھ دھونی کے مقام پر پنت کو ہندوستانی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے تاہم وہ وکٹوں کے سامنے اور پیچھے معیار کے مطابق مظاہرے کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ان پر شائقین اور ماہرین کی شدید تنقید ہورہی ہے۔