چندی گڑھ۔ 28؍جون(ایجنسیز) پنجاب حکومت نے جیل کے کام کاج میں سدھار لانے کیلئے عہدیداروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہے۔ بدعنوانی کے معاملے میں بھگونت مان حکومت نے الگ الگ جیلوں کے 25 عہدیداروں کو معطل کر دیا ہے جن میں 3 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 25 جیل اہلکار شامل ہیں۔ جیلوں کے اندر ڈرگس نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ حکومت کو مسلسل جیلوں میں بدعنوانی کی خبریں مل رہی تھیں جس کے بعد یہ سخت قدم اٹھایا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد جیلوں کے طریقہ کار میں سدھار لانا اور شفافیت کو یقینی کرنا ہے۔ تاکہ عہدیدار اپنے عہدے کے وقار کو سمجھیں اور لاپروائی سے بچیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے جیل عہدیدار اپنے کام کو مزید ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔یہ کسی سے چھپا نہیں ہے کہ پنجاب حکومت شروع ہی سے نشے کے خلاف سخت رہی ہے۔
نشے پر لگام لگانے کے لیے ریاستی حکومت کئی اہم اقدامات کر رہی ہے۔