پنجاب میں وزیراعظم کی سیکیورٹی میں لاپروائی کا معاملہ کو لے کر سپریم کورٹ آج ہوگی سماعت ،چنی سرکار نے بنائی تحقیقاتی ٹیم

   

نئی دہلی: پنجاب میں پی ایم مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کو اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جمعہ کو معاملے کی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس این وی رمنا نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ درخواست کی کاپی مرکز اور پنجاب حکومت کو سونپ دیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔تحقیقاتی ٹیم تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔