پنشن میں کٹوتی معاملے کی ہائی کورٹ میں 24 جون کو سماعت

   

حیدرآباد۔ 17 جون (سیاست نیوز) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن میں کٹوتی سے متعلق معاملے کی سماعت کو ہائی کورٹ نے 24 جون تک ملتوی کردیا ہے۔مقدمہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے 15 جون کو حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی سے متعلق حکومت کے اختیارات کی وضاحت کرے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آرڈیننس جاری کرتے ہوئے حکومت کو تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی اور روکنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ عدالت نے آرڈیننس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈوکیٹ سی ایچ پربھاکر نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں آرڈیننس کو چیلنج کرتے ہوئے پٹیشن دائر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ہائی کورٹ نے پٹیشن پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی ہے۔