پنچایت انتخابات:نئی حد بندی کیلئے غوروخوض شروع

   

کشی نگر: یوپی کے خوشی نگر ضلع میں پنچایت انتخاب کیلئے حلقوں کے تعین کے عمل شروع ہوگیا ہے ۔ اس کیلئے آبادی کے اعدادوشمار اکٹھا کئے جارہے ہیں۔ آج فہرست بنانے کا کام شروع ہوکر 21دسمبر تک پورا ہوگا۔ اعتراضات کے تصفیہ کے بعد تین تا چھ جنوری انتخابی حلقوں کا تعین کرکے فہرست کو شائع کیا جائیگا۔ اسکے بعد ریزرویشن کی کاروائی شروع ہوگی۔پنچایتوں کی میعاد 25دسمبر کو مکمل ہوگی ۔ فروری میں حلقہ پنچایت و ضلع پنچایت کا میعاد کار پورا ہورہا ہے ۔