پنچایت سکریٹری کے خلاف سرپنچ کی شکایت

   

شمس آباد ۔ یکم / جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداشاہ پور تانڈہ سرپنچ کیتاوت نیلا نے ضلع رنگاریڈی کلکٹر ، ڈی پی او اور ایم پی ڈی او کو تحریری شکایت کی کہ پنچایت سکریٹری سرپنچ اور وارڈ ممبرس کے ساتھ ناشائستہ الفاظ استعمال کررہے ہیں اور پلے پرگتی کے دوسرے مرحلہ کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی فون پر بھی اطلاع نہیں دی ۔ جب ان سے جواب طلب کیا جانے لگا تو وہ وارڈ ممبرس کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں ۔ کیتاوت نیلا نے ضلع کلکٹر ، ڈی پی او اور ایم پی ڈی او سے اپیل کی کہ پنچایت سکریٹری کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ وہ رجسٹر کو مینٹین کرنے میں بھی ناکام ہوئے ہیں ۔ وہ کسی کو بھی خاطر میں نہیں لارہے ہیں ۔