پنچایت چناؤ میں کانگریس کیحمایتی کامیاب :امریندر سنگھ

   

چندی گڑھ ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ نے آج ریاست میں حالیہ پنچایت چناؤ میں کانگریس کی تائید والے امیدواروں کی کامیابی کو جمہوریت کی فتح اور اُن کی حکومت کی پالیسیوں کی واضح توثیق قرار دیا ۔ انہوں نے پنجاب کے عوام کو مبارکباد دی کہ بڑی حد تک پُرامن چناؤ کو یقینی بنایا جس میں جملہ 12,787, 395 اہل ووٹرس کے 80.38فیصد نے حصہ لیا ۔ ابھی تک منتخب 13,175 سرپنچوں میں سے 11,241 کا تعلق کانگریس سے ہے ۔ پنچایت چناؤ پارٹی کے انتخابی نشان پر نہیں لڑے جاتے ہیں۔

For more stories on this topic see testing portal and accountability and our state news page.