بالاپور۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے جمعہ کے دن یہاں پورانیا واجد گائوں کی فضاء کو بگاڑ اور خراب کرنے کی کوشش کو ناکام کردیا۔ شرپسند رناصر نے جمعرات کے دن گائوں کی ایک عبادت گاہ پر بعض متنازعہ عبارت لکھ کر لٹکادی۔ یہ بات ایس پی دیو رنجن ورما نے بتائی۔ پولیس کی ایک ٹیم کو اس حساس علاقہ کو روانہ کردیا گیا جس نے اس علاقے میں نظم و نسق کی صورتحال کو بہتر بناکر امن و امان کو یقینی بنایا۔ 9 پولیس والوں کو جن میں مہادیا پولیس چوکی کا انچراج بھی شامل ہے۔ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں سستی کرنے پر معطل کردیا گیا۔ جن لوگوں نے اس گائوں کی فصاء کو بگاڑ نے کی کوشش کی ان کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے جو لوگ پولیس کے ساتھ بحث کررہے تھے ان کے خلاف بھی کارروائی جارہی ہے۔