پوری دنیا کے ممالک کوون پلیٹ فارم کا استعمال کرسکیں گے:وزیر اعظم مودی

,

   

کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے تیار کئے گئے کوون پلیٹ فارم کو اوپن سورس بنایا جارہا ہے،جس سے پوری دنیا کو اس کا فائدہ مل سکے۔وزیر اعظم مودی نے کوون ورلڈ کانفرنس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پوری دنیا کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح سمجھا ہے۔اس وبا نے بھی متعدد لوگوں کو اس میں چھپی حقیقت کا احساس کرایا ہے۔اسے مدنظر رکھتے ہوئے اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے پلیٹ فارم کو اوپن سورس بنایا جانا چاہئے،جس سے دنیا کا کوئی بھی ملک اس سے فائدہ اٹھا سکے۔اس سمت میں کام کیا جارہاہے اور جلد ہی دنیا اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا سکے گی۔