محلہ بھٹ پوری قصبہ بانگر مؤ ضلع اناؤ یوپی کے رہنے والے محمد فیصل کی پولیس اہلکاروں کے ذریعہ اجتماعی پٹائی میں دردناک موت کے خلاف کل جمعیۃ علماء شہر کانپور کے جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے جرائم کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی کرے،مولانا عبد اللہ قاسمی نے بتایا کہ پولیس کے تشدد کے شکار محمد فیصل کی دردناک موت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمودمدنی سخت مضطرب ہیں۔ مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے ایک وفد نے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی اور انہیں ہر ممکن مالی اور قانونی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے