٭ ہریانہ کے 28 سالہ پولیس جوان رویندر سنگھ نے مرنے سے پہلے اپنے قاتلوں کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اپنے ہاتھ پر تحریر کرلیا تھا جس کی وجہ سے ان کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو بہ آسانی سے گرفتار کیا جاسکا۔ مہلوک جوان کی حاضر دماغی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے سینئر پولیس آفیسر نے ٹوئیٹ کیا کہ رویندر سنگھ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید زخمی حالت میں بھی اپنی ہتھیلی پر ان کو ہلاک کرنے والے کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر لکھ لیا تھا۔