حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ہفتے کو حیرت کا اظہار کیا کہ پولیس صرف چارمینار پر ہی پرچم مارچ کیوں کر رہی ہے۔
اویسی نے حیدرآباد سٹی پولیس کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا ، “صرف چارمینار میں ہی کیوں ، کیوں نہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے سامنے یا ہائ ٹیک سٹی میں کیوں نہیں؟۔
— Hyderabad City Police (@hydcitypolice) February 29, 2020
پولیس نے چارمینار کے قریب پرچم مارچ کرتے ہوئے ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے اہلکاروں کی تصویر پوسٹ کی۔
کچھ شہریوں نے پوچھا کہ چارمینار کے علاقے میں ایسی کیا صورتحال ہے جس نے پرچم مارچ کی ضرورت پیش آئی۔
دہلی میں ہوۓ فرقہ وارانہ فسادات کت خلاف آواز اٹھانے کے بعد حیدرآباد پولیس الرٹ ہوگئی۔ جمعرات کے روز فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
جمعہ کے روز شہر کے کچھ حصوں میں دلی پولیس کی طرف سے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ چارمینار کے قریب تاریخی مکہ مسجد کے باہر بھی ایک احتجاج دیکھا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے شہریوں سے چوکنا رہنے اور متحد رہنے کی اپیل کی تاکہ ‘کوئی بھی شرارتی شخص دہلی سے آنے والی پریشان کن خبروں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرسکے۔