مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں 81کنبوں کے نقل مکانی کی خبر کو گمراہ کن و بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔پولیس ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ایک خبر وائرل کی جارہی ہے ۔ جس میں مرادآباد کے کٹ گھر علاقے میں ایک کالوجی کے لوگوں نے اجتماعی پلائن کا انتباہ دیتے ہوئے اپنے گھروں پر پوری کالونی بکاو ہے کے بورڈ لگائے ہیں۔اس ضمن میں اڈیشنل سٹی مجسٹریٹ و سرکل افسر کٹ گھر نے مشترکہ جانچ کی۔ جانچ میں کٹ گھر علاقے میں شیو مندر کالونی بی بلاک میں کل 81مکان ہیں۔ ان مکانوںمیں کسی مکان کو بھی ابھی تک فروخت نہیں کیا گیا ہے ۔ کالونی کے مین گیٹ کے سامنے کا مکان اور کالونی کے مغربی گیٹ کے سامنے کا مکان دو ماہ قبل اپنی مرضی سے ان کے مالکوں کے ذریعہ فروخت کیا گیا ہے ۔ مکان فروخت کے لئے کسی پر کوئی دباو نہیں ڈالا گیا ہے ۔سرکل کاونسلر و کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ شیو مندر کالونی ۔بی بلاک کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی کالونی کا مکان کالونی باشندوں کی رضامندی کے بغیر کوئی باہری شخص کو نہ فروخت کیا جائے ۔