پولیس ٹیم پر مجرموں کی فائرنگ ،ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر زخمی

   

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں، مجرموں نے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) پر فائرنگ کر دی جو انھیں کو پکڑنے گیا تھا۔ اے ٹی ایس کے ڈی ایس پی نیرج کمار کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے پرانے مجرم امن ساہو گینگ کی گرفتاری کے لیے رام گڑھ ضلع کے پتراتو علاقے میں دھاوا کیا۔ اسی دوران اس گینگ کے دو مجرموں نے اے ٹی ایس ٹیم پر گولی چلا دی۔ بعد میں وہ وہاں سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی نیرج کمار اور ایس ایس آئی سونو شدید زخمی ہوگئے۔ ساتھی عملے نے انہیں رانچی کے اسپتال پہنچایا۔ تاہم رام گڑھ کے ایس پی پیوش پانڈے نے بتایا کہ ڈی ایس پی نیرج کی حالت نازک ہے۔