پولیس کا آپریشن ناکہ بندی، 18 لاکھ روپئے حوالہ کی رقم برآمد

   

140 گاڑیاں ضبط، بیلٹ اور پان شاپس کیخلاف بھی کارروائی
حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے بعد اب آپریشن ناکہ بندی کا آغاز کیا ہے۔ کل رات کلثوم پورہ پولیس حدود میں پولیس کی جانب سے ناکہ بندی آپریشن کے دوران کارروائی میں 18 لاکھ روپئے حوالہ کی رقم ضبط کی اور ساتھ ہی بڑے پیمانے پر موٹر گاڑیوں کو ضبط کرلیا جن کے کوئی دستاویزات نہیں تھے۔ ڈی سی پی کرن کھیر نے بتایا کہ ایک سو سے زائد پولیس ملازمین نے آپریشن ناکہ بندی میں حصہ لیا۔ پولیس نے بار اینڈ ریسٹورنٹ کے علاوہ ہوٹل اور دکانات کی تلاشی لی۔ انتخابات کے پیش نظر شہر شہر میں قیام امن کو یقینی بنانے پولیس اقدامات کررہی ہے۔ ضبط شدہ 140 گاڑیوں میں 2 فور وہیلرس اور 19 آٹوز بھی شامل ہیں۔ علاقہ میں بیلٹ شاپ، پان شاپس پر کارروائی کی گئی۔ فارن سگریٹس کے علاوہ شراب کی بوتلیں اور گٹکھا پیاکٹس کو ضبط کیا گیا۔ع