پولیس کمشنر ورنگل ترون جوشی سے ریاستی صدر معذورین فورم ایم ڈی عظیم کی ملاقات

   

ورنگل ۔تلنگانہ ریاست معذورین فورم کے ریاستی صدر و سینئر ٹی آر ایس قائد ایم ڈی عظیم نے آج ہنمکنڈہ ہیڈ کوارٹر میں واقع پولیس کمشنر آفس میں ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایم ڈی عظیم نے ’ معذورین کے حقوق قانون 2016‘ میں شامل نکات کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ان حقوق کو معذورین تک پہنچانے کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی لینے اور ان سے انصاف کرنے کی خواہش کی ۔پولیس کمشنر سے ملاقات کرنے والوں میں ریاستی مشیر سی ایچ لکشمی نارائنا ،ورنگل اربن صدر اے پورنا چاری بھی موجود تھے ۔