حیدرآباد 2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ پولیس کو گذشتہ تین دن کے دوران ڈائیل 100 سرویس پر جملہ 6.41 لاکھ فون کالس عوام کے مدد کیلئے وصول ہوئے ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے کل ڈائیل 100 سرویس کے اسٹاف کیلئے اسٹریس سے نمٹنے کی تربیت کا سشن بھی منعقد کیا گیا تھا تاکہ ان کے حوصلوں کو بلند کیا جاسکے ۔ ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران گذشتہ تین دن کے دوران تلنگانہ پولیس کو جملہ 6,41,955 کالس موصول ہوئے ہیںاس سے ڈائیل 100 سرویس کے اسٹاف کو پیش آنے والی مشکلات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں اسٹریس مینجمنٹ سشن کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ ان کے حوصلوں کو بلند کیا جاسکے اور انہیں تر و تازہ کیا جاسکے تاکہ وہ مزید لوگوں کیلئے خدمات انجام دے سکیں۔