حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ٹریفک بے قاعدگیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے جتنے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں لوگ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے کیلئے اس سے زیادہ چالاکیاں دکھاتے ہوئے حادثات کا شکار ہورہے ہیں ۔ قانون توڑتے ہوئے بہت بڑا کارنامہ انجام دینے یا جنگ جیت جانے کا تصور کررہے ہیں ۔ ایسے کرتے ہوئے عوام بالخصوص نوجوان اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہے ہیں ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قواعد پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔ ہیلمٹ نہ لگانے والوں اور ٹریپل رائیڈنگ کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جارہے ہیں پھر بھی نوجوان اس سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کے برکت پورہ میں تین نوجوان ایکٹوا گاڑی پر سفر کررہے تھے گاڑی کے رائیڈر نے ہیلمٹ بھی نہیں لگایا تھا جب ٹریف پولیس نے ان کی تصویر کشی کی تو ایک نوجوان نے گاڑی کے نمبر پلیٹ کو ہاتھ سے چھپانے کی کوشش کی جس کی ٹریفک پولیس نے تصویر لے لی ۔۔ ن