پولیس کیلئے مخبری کرنے کا شبہ ، روڈی شیٹر کا ایک شخص پر قاتلانہ حملہ

   

حیدرآباد ۔26۔ جون (سیاست نیوز) پولیس کیلئے مخبری کرنے کے شبہ پر روڈی شیٹر نے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کر کے زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ محمد یسین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور مصری گنج کا ساکن ہے۔ شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر فیاض ٹکر نے 26 جون کو یسین سے بات کرنے کے بہانے اسے گلشن نگر طلب کیا جہاں پر اس نے چاقو سے حملہ کیا اور اسے زخمی کردیا ۔ فیاض ٹکر روڈی شیٹر کو یہ شبہ تھا کہ محمد یسین اس کے خلاف پولیس سے مخبری کر رہا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس شاہ علی بنڈہ نے مذکورہ روڈی شیٹر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔ب