پولیس کی چوکسی ، 3 ڈاکٹرس کو قتل کرنے کی سازش ناکام

   

کورٹلہ میں 5 افراد گرفتار، سرکل انسپکٹر راج شیکھر کی میڈیا سے بات چیت

کورٹلہ /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے 14 ڈسمبر بروز چہارشنبہ پولیس اسٹیشن کورٹلہ میں پانچ افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جو دیگر تین افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بناچکے تھے ۔ کورٹلہ پولیس نے ان پانچ افراد کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے حراست میں لیکر ان کے پاس سے برآمد 4 سیل ، دو کار ، ایک بائیک کو اپنی تحویل میں لیکر اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کروایا ۔ راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیمڈکو گاؤں کے آر ایم پی ڈاکٹر سمپت اور ان کے برادر نسبتی وشنو اور وشنو کے برادر نسبتی اجئے کے درمیان آپسی لین دین کو لیکر جھگڑا چل رہا تھا ۔ سمپت نے اپنے برادر نسبتی وشنو اور وشنو کے برادر نسبتی اجئے کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنارہا تھا ۔ کیونکہ سمپت ان دونوں کو راستے سے ہٹاکر ان کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا تھا ۔ اس ارادے کے تحت سمپت نے وشنو کو ایک سال سے ٹائفائیڈ کا علاج کرنے کے بہانے اسے پاور فل انجکشن دے رہا تھا ۔ جس کی وجہ سے وشنو کی رگیں کمزور ہوگئی تھیں ۔ وشنو کے ڈاکٹر کو دکھانے پر اس بات کا انکشاف ہوا ۔ دوسری جانب سمپت کی جانب سے وشنو کے پاس چھٹی ڈالی گئی تھی اور ان چھٹیوں کی رقم سمپت کے پاس زیر التواء تھیں ۔ سمپت اس رقم کو وشنو کو دینے کیلئے راضی نہیں تھا ۔ سمپت کے اس رویہ پر وشنو کو شک پیدا ہوا ۔ وشنو کو سمپت کے گھر واپس جاتے وقت یہ احساس ہوا کہ چند افراد ان کا پیچھا کر رہے ہیں ۔ وشنو کی جانب سے پولیس کو واقف کروانے پر پولیس کی جانب سے کیس درج کرکے تحقیقات کئے جانے پر آر ایم پی ڈاکٹر سمپت کے قریب آر ایم پی ڈاکٹر راجندر جن کی پراکٹس اچھی چل رہی تھی اور مریضوں کی کثیر تعداد راجندر کے پاس آرہی تھی ۔ سمپت نے تینوں آر ایم پی ڈاکٹر راجندر ، وشنو ، اجئے کو قتل کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اشوک ، ناگاراجو ، شیکھر ، سمپت سے کورٹلہ کے اہنی گٹہ کے قریب 27 نومبر کو ان تین افراد کے قتل کرنے کی 14 لاکھ روپئے کی سپاری طئے کی ۔ آر ایم پی ڈاکٹر راجندر کے قتل پر 4 لاکھ روپئے اور دیگر دو افراد وشنو اور اجئے کے قتل کرنے پر 10 لاکھ روپئے سپاری کا معاہدہ طئے پایا ۔ تین افراد کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لئے جانے پر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ راج شیکھر راجو نے سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ستیش کمار ، شیام راج ، سب انسپکٹر آف پولیس ، کتھلاپور ، میڈپلی کے علاوہ پولیس اسٹاف کی کافی سراہنا کی ۔