پولیس کے نام پر دھوکہ دینے والے 4 افراد گرفتار

   

4 لاکھ سے زائد رقم برآمد، نظام آباد پولیس کمشنر ناگاراجو کا انکشاف

نظام آباد : پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو آج پولیس ہیڈکوارٹرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں نظام آباد Iٹائون علاقہ میں پولیس کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہوئے تقریباً10 لاکھ روپئے لیکر فرار ہونے والے 7 افراد میں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اے ون راجو اور ملیش نامی افراد کم دام میں سونا فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے شنکر اور اس کے ساتھیوں کو بتانے پر انہوں نے منچریال ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے سرینواس کو شنکر نے یہ بات بتانے پر 19-07-2022 کے روز سرینواس نے 10لاکھ روپئے لیکر نظام آباد کے پرگتی ہاسپٹل کے پاس لانے کی خواہش کی تھی اور سرینواس نے 10لاکھ روپئے لیکر یہاں پہنچے پر ان افراد نے اپنے آپ کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے 10لاکھ روپئے لیکر فرار ہوگئے تھے جس پر سرینواس نے Iٹائون میں شکایت کرنے پر پولیس نے سی سی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کرتے ہوئے شنکر متوطن وانکھڈی کمرم بھیم ڈسٹرکٹ ، بکنا اندرا ویلی عادل آباد ، ابھیشک خانہ پور نرمل ڈسٹرکٹ ، اے شنکر متوطن پیپری عادل آباد ڈسٹرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اور ان کے قبضہ سے 4لاکھ 84 ہزار اور ایک شفٹ ڈیزائر کار ایک اسکوٹی برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں راجو ، ملیش ، وجئے ، لنگم اور دیگر دو افراد مفرور بتائے گئے ہیں ان چار افراد کو گرفتار کرتے وہئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔ اس کیس کی اے سی پی نظام آباد وینکٹیشورلو کی قیادت میں ایس ایچ او Iٹائون وجئے بابو ، سب انسپکٹر آف پولیس ایس آئی شراون اور نرسملو ایس آئی ، اے ایس آئی شکیل ان کی ٹیم نے نمایاں خدمات انجام دینے پر پولیس کمشنر نے انہیں مبارکباد دی اور ریوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔