وارسا : پولش دارالحکومت وارسا میں پڑوسی ملک بیلاروس میں سیاسی جبر کے خلاف ایک بڑے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولینڈ میں سکونت پذیر بیلاروس کے جلاوطن کئی افراد نے بھی شرکت کی۔ یہ مظاہرہ بیلاروس میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے ایک برس مکمل ہونے پر کیا گیا، جس میں الیگزینڈر لوکا شینکو بطور صدر چھٹی بار کامیاب قرار دیے گئے تھے۔ ملکی اپوزیشن کے علاوہ آزاد معاینہ کاروں نے بھی گزشتہ برس 9اگست کو ہونے والے اس الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھائے تھے۔