پومپیو کا پولینڈ میں امریکی فوجیوں کے بارے میں تبادلہ خیال

   

وارسا ۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو منگل کو پولینڈ کے خارجہ امور کے وزیر جاسیک کجاپٹووج سے ملاقات کی اور یہاں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر پومپیو اس وقت یورپی دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا ‘‘ ہم نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی میں مزید اضافے اور اسے مضبوط کرنے کے منصوبہ کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے دوست امریکہ کیساتھ اس معاملے کے پیش نظر سیاسی تبادلہ خیال جاری رہے گا’’۔مسٹر پومپیو اور مسٹر کجاپٹووج کا شمال مشرقی پولینڈ میں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) بیس کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے جہاں فی الحال امریکی فوجی تعینات ہیں۔انہیں چہارشنبہ اور جمعرات کے لئے مقررہ مغربی ایشیا کانفرنس کی میزبانی بھی کرنی ہے ۔