پونچھ میں ایل او سی سے متصل جنگل میں آگ سے زیر زمین تباہ

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پونچھ کے منکوٹ مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اگر چہ مختلف سیکٹروں میں لگی آگ پر قابو پایا گیا تاہم زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹنے سے لوگ خوفزدہ ہے ۔