پوٹن جنگ کو ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

   

ماسکو، 19 جون (یو این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔‘ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک نازک معاملہ ہے ، مگر میری رائے میں اس کا حل نکالا جا سکتا ہے ’۔ان کا کہنا تھا کہ ماسکو، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے تحت تہران کو پُرامن جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکے ، جب کہ اسرائیل کے سلامتی کے خدشات کو بھی دور کیا جا سکے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسرائیل، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دے تو روس کا ردعمل کیا ہوگا؟جس پر انہوں نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ایسی کسی ممکنہ صورتحال پر بات کرنا بھی نہیں چاہتا۔