پوٹن نے دی بائیڈن کو اب مبارکباد

,

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر منتخب جوبائیڈن کو وہاں الیکٹورل کالج کی جانب سے صدارتی انتخابات میں اُن کی کامیابی کی باضابطہ توثیق کے بعد اب مبارکباد پیش کی ہے۔ پوٹن نے بائیڈن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اُن کے ساتھ اشتراک اور خوشگوار روابط استوار کرنے کے لئے تیار ہیں۔ قبل ازیں کریملن نے کہا تھا کہ وہ کسی کو بھی مبارکباد دینے سے قبل سرکاری نتائج کے اعلان کا انتظار کریں گے۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ روس اور امریکہ اپنے اختلافات کے باوجود دنیا کو درپیش کئی مسائل حل کرسکتے ہیں۔