میلان: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو بھیجے گئے لفافے سے گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کے نام گولیوں سے بھرا لفافہ ان کی رہائش گاہ کے پتہ پر نامعلوم شخص کی جانب سے میلان کے پوسٹ آفس رکھا گیا جسے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق گولیوں سے بھرا لفافہ فرانس سے بھیجا گیا ہے، اس کی اطلاع ڈاکیے نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی، لفافے کو فوری طور پر ضبط کرلیا گیا۔