بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع سیوانی میں وین گنگا ندی پر ایک پُل تعمیر کیا گیا تھا۔ لیکن حالیہ بارش اور سیلاب کے باعث یہ پُل تعمیر کے ایک ماہ کے اندر ہی بہہ گیا۔ اِس واقعہ کے بعد حکام نے پُل کی تعمیر انجام دینے والے دو انجینئرس کو معطل کردیا ہے اور ایک سب انجینئر کا تبادلہ کردیا گیا۔ یہ پُل ایک ماہ قبل ہی زائداز 3 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا اور پُل کا افتتاح ہونا باقی تھا۔ پُل کو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کیا گیا تھا۔