نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان آج مسلسل 62 ویں دن گھریلوسطح پر پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبرکو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں کافی کمی آئی تھی اوراس کے بعد ریاستی حکومت کے ذریعہ ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دودسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا تھا۔ گھریلو بازار میں 62ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ کم کئے جانے کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) پمپ پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔